حیدرآباد،21فروری(اعتمادنیوز) شہر کے مضافاتی علاقے میں ایک سڑک حادثے میں ایک65سالہ شخص فوت ہوگیا۔65سالہ محمد افضل شریف پی وی این آر ایکسپرس وئے کے پلر نمبر37کے پاس سے گذررہے تھے کہ اچانک ایک موٹر
سیکل سوار نے انہیں ٹکر دیدی۔چہارشنبہ کے روز پیش آئے اس حادثے میں گورنمنٹ ملازم محمدافضل شریف کو زخم آئے ۔انہیں فوری طور پر نزدیکی ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں وہ دوران علاج جمعہ کے روز فوت ہوگئے۔آصف نگر پولیس نے ایک کیس درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا۔